ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کانگریس نے کیا ’انا بھاگیہ ‘اسکیم کا اعلان

کرناٹک کانگریس نے کیا ’انا بھاگیہ ‘اسکیم کا اعلان

Mon, 27 Feb 2023 11:46:41    S.O. News Service

بنگلورو،27/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی )  آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کرناٹک کانگریس نے ریاست سے بھکمری کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ’انا بھاگیہ ‘اسکیم کے تحت بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کو ماہانہ 10 کلو چاول مفت فراہم کرنے کی اپنی تیسری گیارنٹی کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے جمعہ کو کہا کہ، ہمیں کرناٹک سے بھکمری مٹانے کے لیے بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کو ماہانہ 10 کلو چاول مفت دینے کی ’انا بھاگیہ ‘گیارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انا بھاگیہ یوجنا سابقہ حکومت کے ذریعہ فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت مفت اناج دستیاب کرانے کے لئے شروع کی گئی ایک اہم اور مثالی اسکیم تھی، جس سے ریاست کے لاکھوں خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ جب کانگریس کی حکومت تھی تو بی پی ایل خاندانوں کو سات کلو راشن دیا جاتا تھا، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے راشن کو کم کر کے پانچ کلو کر دیا اور لوگوں کو مایوس کیا، لیکن اس بار کانگریس 10 کلو چاول مفت دے گی۔ یہ ہماری تیسری ضمانت ہے ۔ ہم نے کانگریس پارٹی کی طرف سے پہلے ہی دو ضمانتوں کا اعلان کیا ہے۔ ہم گرہاجوتی گیارنٹی کے تحت ریاست کے ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی اور گرہلکشمی گیارنٹی کے تحت ہر خاتون گرہسوامی کو 2000 روپے دینے کے وعدے کے لئے پرعزم ہیں۔


Share: